Brailvi Books

قسط 7: سفرِ حج کی اِحتیاطیں
1 - 31
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
سفرِ حج کی اِحتیاطیں (قسط : 7) (1) 
شیطان لاکھ سُستی دِلائے یہ رِسالہ (٣٢ صَفحات) مکمل پڑھ لیجیے اِنْ  شَآءَ اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ   معلومات  کا اَنمول خزانہ  ہاتھ آئے  گا ۔  
دُرُود شریف کی فضیلت
نُور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سَروَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فَرمانِ رُوح پَرور ہے : بے شک جِبرائیل (عَلَیْہِ السَّلَام) نے مجھے بِشارت دی کہ اللہ پاک فرماتا ہے : جو آپ (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) پر دُرُودِ پاک پڑھتا ہے میں اُس پر رَحمت بھیجتا ہوں اور جو آپ (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم) پر سَلام پڑھتا ہے میں اُس پر سَلامتی بھیجتا ہوں ۔  (2)  
بیکار گفتگو سے مِری جان چُھوٹ جائے  
                         ہر وقت کاش! لَب پہ دُرُود و سَلام ہو 	 (وسائلِ بخشش) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!	 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد



________________________________
1 -    یہ رِسالہ ۲۸ذُوالقعدۃُ الحرام ۱۴۳۹؁ھ بمطابق11 اَگست 2018 کو عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہونے والے مَدَنی مذا کرے کا تحریری گلدستہ ہے ، (اِس رِسالے  میں۲۱ذُوالقعدۃُ الحرام ۱۴۳۹؁ھ بمطابق 04 اَگست 2018 کو ہونے والے مَدَنی مذاکرہ کا بھی کچھ حصّہ شامِل کیا گیا  ہے ۔ ) جسے المدینۃُ العلمیۃ کے شعبے ’’ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ‘‘نے مُرتَّب کیا ہے ۔  (شعبہ فیضانِ  مَدَنی مذاکرہ)      
2 -    مسند اِمام احمد ، حدیث عبدالرحمٰن بن عوف الزھری ، ۱ / ۴۰۷ ، حدیث : ۱۶۶۴ دار الفکر بیروت